Brother Bear 2

پیش لفظ:

برادر بئیر ٹو دراصل پہلی فلم کا تسلسل ہے لیکن اسکا تعلق پہلی فلم سے اتنا ہی ہے کہ بڑا بھالو پہلی فلم میں ایک انسان تھاجو اپنے ایک غلط کام کی سزا میں بھالو بن گیا تھا۔ لیکن پہلی فلم کو نظر انداز کر کے بھی یہ مووی بچوں کو دکھائی جاسکتی ہے۔ بصری طور پر بچوں کے لیے بہت دلچسپ مووی ہے، جس میں بہت خوبصورت اور شوخ رنگ استعمال کیے گئے ہیں، بہت سارے جانور ہیں اور منظر کشی بہت پرکشش ہے۔

کہانی:

یہ دو بھالووں کی کہانی ہے دونوں دوست ہیں۔ ایک بڑا بھالو کینائی Kenai اور ایک چھوٹا بھالو کوڈا Koda d دونوں برفانی جنگل میں رہتے تھے ایک ساتھ کھیلتے تھے، ایک ساتھ کھاتے تھے اور ایک ساتھ سوتے تھے۔ بڑا بھالو پہلے ایک لڑکا تھا لیکن اس نے ایک بھالو کو مار دیا تھا تو سزا کے طور پر اسے بھالو بنا دیا گیا تھا۔ اس کی ایک دوست تھی نیتا Nita دونوں میں بہت دوستی تھی۔ اس نے اپنی دوست نیتا کو ایک جادوئی لاکٹ دیا تھا جو اس کی حفاظت کرتا تھا۔
لیکن کینائی تو اب بھالو بن گیا تھا۔ لیکن وہ نیتا کو یاد کرتا تھا۔ نیتا کی اب شادی ہونے والی تھی لیکن اس کی شادی جب تک نہیں ہوسکتی تھی جب تک وہ لاکٹ کے جادو کو ختم نہ کردے۔ اسے اس کی دادی نے بتایا کہ جس نے تمہیں یہ لاکٹ دیا ہے اس کے ساتھ مل کر یہ لاکٹ آگ میں جلانا ہوگا اسی مقام پر جہاں اس نے تمہیں یہ لاکٹ دیا تھا، تب اس لاکٹ کا جادو ختم ہوگا اور تمہاری شادی ہوسکے گی۔
لہذہ نیتا اپنے دوست کی تلاش میں جنگل میں جاتی ہے اور کینائی کو تلاش کرکے اسے اپنے ساتھ اسی غار میں لے جاتی ہے جہاں اس نے یہ لاکٹ نیتا کو دیا تھا۔ راسے میں بہت سے جانور ملتے ہیں،بہت ساری مشکلات آتی ہیں، دریا پار کرنا پڑتا ہے، چھوٹا بھالو اپنے دوست سے ناراض ہوجاتا ہے کہ اسکا دوست بھالو نیتا کی وجہ سے اسے نظر انداز کر رہا ہے۔
آخر وہ تینوں وہاں پہنچ جاتے ہیں اور لاکٹ جلا دیتے ہیں ۔ پھر نیتا واپس اپنے گھر چلی جاتی ہے۔ مووی کے آخر میں نیتا بھی ایک مادہ بھالو میں تبدیل ہوجاتی ہے اور پھر اسکی کینائی سے شادی ہوجاتی ہے اور تینوں بھالو جنگل میں ہنسی خوشی رہنے لگتے ہیں۔

فلم کا نام: برادر بئیر 2
صیغہ: بچوں کے لیے والدین کی رہنمائی میں
عمر: دو سال اور اس سے زائد

ہدایات برائے والدین/اساتذہ:
والدین یا اساتذہ بچوں کو مختلف جانوروں کے ناموں سے روشناس کروائیں، جنگل کے بارے میں بتائیں۔ نسبتاً بڑے بچوں کو فکشن سے روشناس کروائیں ۔ بچوں کو بتائیں کہ موویز میں جو کچھ ہوتا ہے وہ بس کہانی ہوتی ہے، اصل کردار نہیں یا حقیقی زندگی میں کوئی اس طرح بھالو یا جانور نہیں بن سکتا۔


Comments

  1. دلچسپ کہانی ہے، لیکن بچپن کے دوستوں کی دوستی کو نوجوانی میں شادی کے رشتے میں بدل دینا میرے نزدیک حوصلہ افزا نہیں۔ ایک جگہ جملہ ہے "نیتا کی اب شادی ہونے والی تھی" میری رائے میں اسے "نیتا کی اب شادی کی عمر تھی" سے بدل دیا جائے کیوں کہ "ہونےوالی" کے الفاظ کسی ایسے امر کی طرف توجہ لے جاتے ہیں جو بس عمل میں آیا ہی چاہتا ہے۔ جبکہ نیتا کی کہیں نسبت بھی طے نہیں نہ کوئی اور سلسلہ ہے اور کہانی کے آخر میں ہیرو ہی سے اس کی شادی ہورہی ہے۔

    ReplyDelete
    Replies
    1. مووی میں تو شادی ہو ہی رہی تھی لیکن اجانک عالم ارواح کی غضبناکی کی وجہ سے منسوخ ہوجاتی ہے، کہانی میں اتنی تفصیل اورثقیل الفاظ نہیں بیان کیے جاسکتے ۔۔ یہ فلم ریویو ہے، والدین اور اساتذہ کے لیے، کہ وہ بچوں کو اپنی نگرانی میں مووی دکھا سکیں اور انکے سوالوں کے مناسب جواب دے سکیں ۔۔ :)

      Delete

Post a Comment